گوادر میں ایرانی تیل کی دکانوں میں آتشزدگی کا سلسلہ، دو دن میں متعدد خاکستر

گوادر (انتخاب نیوز) گوادر میں ایرانی تیل کی دوکانوں میں آگ لگنے کا سلسلہ نہ رک سکا،دو دن کے اندر ڈپوسمیت پانچ دوکانوں میں بڑی آتشزدگی رونما ہوئی ہے بدھ کی رات ڈھورگھٹی میں ایرانی تیل کی دوکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی قریب وجوار کے دوکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ نے چار دوکانوں کو جلا کر خاکسترکردیا انتظامیہ نے تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا،آگ لگنے کا دوسرا واقعہ گوادر شہر کے اندر صدف ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ایرانی تیل بیچنے والی دوکان میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے دوکان جل کر خاکستر ہوگیا،جبکہ آگ لگنے کا سب سے بڑا واقعہ بدھ کی شام کو شنکانی در میں پیش آیا ہے جہاں ایرانی تیل کی ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے اور اس نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آخری اطلاع تک انتظامیہ آگ بجھانے کے کام پر مصرو ف تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں