غلط بندے سے پنگا لے لیا، فواد چودھری کی گرفتاری پر مونس الٰہی کا تبصرہ

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غلط بندے سے پنگا لے لیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے والے مونس الہی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ٹیلیفونیک رابطہ کیا ہے۔مونس الہی نے لکھا خوشی ہوئی کہ فواد چوہدری کی اہلیہ بلند حوصلہ خاتون ہیں۔فواد چوہدری کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں مونس الٰہی نے کہا کہ انہوں (سیاسی مخالفین)نے غلط بندے کو اٹھا کر جھگڑا مول لیا ہے۔فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں