خیبر پختونخوا میں نگران کابینہ کی تشکیل پر ڈیڈلاک، 18 ناموں کی فہرست تیار

پشاور (انتخاب نیوز) خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کی تشکیل پر گورنر اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی گورنر ہاس میں ملاقات ہوئی جس میں نگران کابینہ کے معاملے پر مشاورت کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں نگران کابینہ کینام فائنل نہیں کیے جاسکے ہیں اور پی ڈی ایم جماعتیں ابھی تک اپنے نام فائنل نہیں کرسکی ہیں۔ذرائع کے مطابق اکرم خان درانی کی دو روز میں گورنر خیبرپختونخواسیدوسری ملاقات ہوئی وہ گزشتہ روز بھی 8 گھنٹے سے زیادہ گورنر ہاؤس میں موجود رہے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے نگران کابینہ کیلئے 16 سے 18 ناموں کی فہرست تیارکی ہے،وزیراعلی اعظم خان مختصر کابینہ بنانے کے حامی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں