فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ڈرایا دھمکایا، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔ تفصیلات کیم طابق فواد چوہدری کو رات گئے ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا گیا تھا اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آیا ہے جس میں فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے بتایا کہ فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شر انگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے، مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں