گندم کے بعد چاول، دالیں خوردنی تیل اور گھی کی قلت کا خدشہ

فیصل آباد(آن لائن) گندم کے بعد چاؤل کولنگ آئل،گھی اور دالوں کا مصنوعی بحران پیدا ہونے کا خدشہ، ہزاروں کنٹینرز ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے کراچی کے سمندر میں کھڑے ہیں، چاؤل اور مختلف دالوں کی قیمتیں 350 روپے فی کلو تک چلی گئی ہیں، جبکہ آٹا پہلے 140سے 170روپے فی کلو بک رہا ہے۔شہری سستے آٹے کے ایک تھیلا کے لیے ترس رہے ہیں لمبی قطاروں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں, پنجاب میں نگران وزیر اعلی سید محسن رضا نقوی کیلئے بڑا چیلنج مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرناسوالیہ نشان،گندم ہونے کے باوجود آٹے کا بحران اور مہنگاکیو؟ سرکاری گوداموں کی گندم اوپن مارکیٹ 4800روپے من فروخت ہونے کا انکشاف،گھی اور کوکنک آئل بھی ایک بار پھر مہنگاہوگیا، دودھ، انڈے،صابن،چائے، چینی برائلرمر غی کا گو شت،پیاز اور دیگر اشیاء کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئیں فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں 15کلو آٹے کا تھیلا کا 2200 روپے جبکہ فلور ملز کا کھولا اور چکی کا آٹا 140سے170روپے کلو دستیاب ہے سستے آٹے کیلئے شہریوں جگہ جگہ لمبی قطاریں، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں آٹے کا مصنوعی بحران فلور ملز مالکان اور بلیک میں گندم فروخت کرنے والے پیدا کر رکھا ہے جس مقامی انتظامیہ کنٹرول میں مکمل طور نا کام ہوچکی ہے،جبکہ دیگر اشیا خوردونوش، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کسی جگہ ٹھہرنے کا نام نہیں لے رہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں