حب، برساتی نالے سے ایک شخص کی نعش برآمد

حب (مانیٹرنگ ڈیسک)حب شہر ی آبادی کے وسط سے گزرنے والے برساتی نالے سے ایک شخص کی نعش برآمد ،شناخت کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح ایک اطلاع ملنے پر حب شہری آبادی وسط اور امیر آباد کے قریب سے گزرنے والے برساتی نالہ سے ایک شخص کی نعش برآمد کر کے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کیاگیا جہاں پر متوفی کی53سالہ محمد بخش ولد محمد رمضان (مرحوم ) سابق DSPحب ساکن امیرآباد کے نام و پتہ سے شناخت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں