نیوزی لینڈ میں ہسپتالوں سے آخری مریض کو بھی فارغ کر دیا گیا

کرائسٹ چرچ:کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے سب سے کامیاب ممالک میں شمار ہونے والے ملک نیوزی لینڈ میں گذشتہ شب کورونا وائرس کے آخری مریض کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کئی ماہ میں پہلی مرتبہ ملک میں کسی ہسپتال میں کورونا وائرس کا کوئی مریض زیرِ علاج نہیں۔نیوزی لینڈ میں گذشتہ پانچ دنوں میں کوئی نیا کیس بھی سامنے نہیں آیا اور ملک میں کل تقریباً 1500 کیسز ہیں۔نیوزی لینڈ میں 420000 افراد نے حکومت کی ٹریسنگ ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں