عمران خان خودتخریب کار وں کے حامی اور طرفدار رہے ہیں، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد(انتخاب نیوز)رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود تخریب کاروں  کے حامی اور طرفدار رہے ہیں۔عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سلیم مانڈوی نے کہا کہ جھوٹا، گمراہ کن بیانیہ مردہ سیاست بچانے کی کوشش ہے۔ جھوٹے الزامات سے عمران خان حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔سلیم مانڈوی نے کہا کہ عمران کا آصف زرداری پر الزام قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔خیال رہے کہ آج ویڈیو کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے قتل کرنے کا پلان سی بنا ہے اور آصف زرداری اس کے پیچھے ہیں۔ آصف زرداری نے ایک تخریب کار تنظیم کو پیسہ دیا ہے۔ سندھ حکومت کا لوٹا ہوا پیسہ میرے خلاف استعمال کیا جا رہاہے۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ آصف زرداری اس کے پیچھے ہے، قوم کو بتارہوں کہ جو نام میں نے دیے ہیں آصف زرداری کے علاوہ وہ نام بھی آنے ہیں، مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ کن لوگوں نے یہ کرایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں