سیکورٹی فورسز کی مستونگ بازار میں کارروائی، نوجوان کو حراست میں لے لیا
مستونگ(انتخاب نیوز) سیکورٹی فورسز کی مستونگ بازار میں کارروائی، نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ گزشتہ روز سیکورٹی اہلکاروں نے مستونگ بازار میں میونسپل کمیٹی آفس کے بالمقابل مٹن شاپ سے مستونگ کے رہائشی نوجوان نصیب اللہ شاہوانی ولد بختار خان شاہوانی کو حراست میں لے لیا۔ نصیب اللہ شاہوانی کے ورثاءاور علاقے کی سیاسی جماعتوں نے نصیب اللہ کی اغوا نما گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


