کورونا خضدار میں تیزی سے پھیلنے لگا

خضدار (نماٸندہ خصوصی) کورونا خضدار میں تیزی سے پھیلنے لگا۔ خوف کی فضا قاٸم ہونے کی بنا متاثرین ٹیسٹ کرانے سے کترانے لگے تفصیلات کے مطابق بیاحتیاطی کے سبب کورونا نے خضدار کو لپیٹ میں لےلیاہے، ذراٸع کا دعوی ہے کہ کراچی میں مقیم ایک ہندو فیملی جو لاک ڈاٶن سے تنگ آکر خضدار آگٸی ان میں سے کسی کو کورونا کا مرض لاحق ہوا تھا مگر انہوں نے کسی کو خبر ہونے نہیں دی جس کے بعد ان کی فیملی کے مزید چار کو کورونا ہوگیا اور رفتہ رفتہ یہ مرض پورے ہندو محلہ میں پھیل گیا جبکہ خضدار میں اکثر کپڑے و شاپنگ کی دکانیں ہندوٶں کے ہیں، عید سے قبل انتظامیہ کی جانب سے عید کے لیے نرمی کیاگیا تھا، خصوصا کپڑے اور شاپنگ والوں کو رعایت دی گٸی تھی جس کے بعد شہریوں نے احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرکے شاپنگ اور کپڑے کی دکانوں میں رش لگایا تھا جس کے سبب کورونا تیزی پھیل کر پورے خضدار کو لپیٹ میں لے لیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں