آئی ایم ایف کی شرائط سب کورلادیں گی، شیخ رشید

راولپنڈی(انتخاب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط سب کورلادیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ کوئی روئے گا یاروئے گی بعدکی بات ہے آج ساری قوم رورہی ہے9 فروری کو آئی ایم ایف کی شرائط سب کورلادیں گی ، ذبح خانے میں لے جائیگی اورسڑکوں پرماتم کرائیں گی ، دیکھتے ہیں ڈالرپہلے300کاہوتاہے یاپٹرول ہوتاہے100دن میں الیکشن ناگزیرہیں ،صوبے اورمرکز میں اکھٹے ہوں گے ورنہ جوڈوکراٹے ہوں گے، ڈارکوآئوٹ سورس کرناہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں