خضدار میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، لوگ گلی کوچوں میں لٹنے لگے

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار شہر میں اسٹریٹ کرائم میں بے تحاشہ اضافہ، شہری گلی کوچوں میں لٹنے لگے منشیات فروشی اور نوشی کی بیماری نے معصوم بچوں میں ڈاکہ زنی کا خطرناک رجحان پیدا کردیا پولیس و دیگر فورسز چند روڈوں پر لوگوں کو چیکنگ کے نام پر بے ناموس کرنے کے علاوہ امن عامہ کے قیام میں کوئی دل چسپی نہیں رکھتے ہیں ۔ عوامی حلقوں کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان آئی جی پولیس خضدار میں اسٹریٹ کرائم کے بڑہتے واقعات کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم کی تشکیل کر یں بصورت دیگر نئی نسل تبائی کی دہا نے پہنچ جائیگی خضدار شہر کے مختلف محلوں و گلیوں ہرسرے شام اسلحہ کے زور پر موبائل چھیننے مو ٹر سائیکل لیجانے کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آرہے ہیں گلی محلوں میں جرائم پیشہ افراد نے مختلف گینگ قائم کرر کھے ہیں یہ افراد اسکول کالج کے اسٹوڈنٹس و بے روز گار نوجوانوں کو اپنے جال میں پھسا کر پہلے مرتبہ میں ان کو منشیات کے عادی بنادیتے ہیں دوسری مرتبہ ان نوجوانوں کو اسلحہ تھما کر دیکر ان سے اسٹریٹ کرائم کرتے ہیں خضدار کے بعض عوامی حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس طرح کے دہندہ کرنے والوں کے ساتھ مقامی پولیس کے اہلکار ملے ہوئے ہیں اور یہ سب کچھ ان کی مرضی و منشا سے ہوتی ہے اس طرح کی واقعات سے جہاں ہر گلی محلہ میں شہریوں میں غیر محفوظ ہونے کا احساس جنم لے رہا ہے تو دوسری طرف ہماری نسل منشیات کے عادی بن کر اپنی مستقبل تباہ کررہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں