اسرائیلیوں کی ہلاکت کا جواب تیزی اور قوت سے دیں گے، وزیراعظم نیتن یاہو

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مقبوضہ یروشلم میں ایک فلسطینی نوجوان کے ہاتھوں ایک ہی روز میں سات اسرائیلیوں کے مارے جانے پر اعلان کیا ہے کہ اس حملے کا جواب پوری قوت اور تیزی کے ساتھ مکمل اور بھر پور دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو جو اس واقعے کے کچھ دیر بعد یروشلم میں اسرائیلیوں کی جائے ہلاکت پر پہنچے تھے ۔ اپپنی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی،اس سے قبل داخلی سلامتی کے وزیر بین گویر نے بھی جائے ہلاکت کا دورہ کیا تھا۔ ادھر سیکیورٹی کابینہ میں اس واقعے پر غیرمعمولی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔تاہم سیکیورٹی کابینہ میں فلسطینیوں کے خلاف فیصلوں کی تفصیلات فوری طرح سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔ واضح جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے علاقے جنین میں قابض اسرائیلی فوج نے چار گھنٹوں پر محیط ایک بڑی کارروائی کی ۔ جس کے نتیجے میں اب تک دس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔ درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے اور متعدد گھر مسمار کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں