رحیم یار خان سے 2 مشتبہ افراد گرفتار، تعلق القاعدہ سے ہے، ترجمان سی ٹی ڈی
رحیم یار خان (انتخاب نیوز) سی ٹی ڈی پنجاب کی اہم کامیابی، رحیم یار خان سے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ غازی خاں سے فرار ہونے والے دو مشتبہ افراد کو رحیم یار خان سے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق القاعدہ سے ہے جو حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت احمد حسن اور غلام اللہ کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
Load/Hide Comments


