کوئٹہ ،محکمہ صحت کا 11 ہزار غیرحاضر ملازمین کےخلاف کارروائی، تنخواہ میں کٹوتی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ بلوچستان کے محکمہ صحت نے غیرحاضری اور غفلت برتنے والے 11 ہزار ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں سے 29 کروڑ روپے سے زائد کی کٹوتی کرلی۔ بلوچستان ایمپلائیز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ کے تحت 800 غیرحاضر ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے 402 ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی مکمل کرلی گئی جبکہ 398 ملازمین کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ مسلسل غیرحاضری اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے 100 سے زائد ملازمین کو ملازمت سے بھی برخاست کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں