ملک میں ایک دن میں 3خونی حاثات،60انسانی ز ندگیاں نگل گئے
حب (نمائند ہ انتخاب) ملک کے مختلف حصوں میں ایک دن میں تین خونی حادثات وواقعات 60انسانی زندگیاں گل ہوگئیں،بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور کوہاٹ،چشتیاں بہاولنگر میں سوگ کا سماں،لوگ اپنے پیاروں کی نعشوں کی شناخت کیلئے سرگرداں رہے اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ملک میں ایک دن میں 3دلخراش واقعات پیش آئے بلوچستان کے ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے شمال کی جانب بیلہ سے 25کلو میٹر پر واقع لنگڑا پل پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی تیز رفتار بد نصیب کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے ٹکرا کر پل سے نیچے ندی میں جاگری اور اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کوچ عملہ سمیت 41مسافر جن میں خواتین،بچے اور مرد شامل تھے لقمہ اجل بن گئے جبکہ کوہاٹ میں سیر پر آئے بچوں کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں 13بچے پانی میں ڈوب میں جاں بحق ہو گئے اور چشتیاں بہاولنگر میں باراتیوں کی کار کو حادثے ے میں 6افراد جاں بحق ہو گئے مجموعی طورپر تینوں حادثات وواقعات میں 60افراد جاں بحق ہو گئے۔


