حق دوکمیٹی کااجلاس، مولانا ہدایت الرحمان ودیگر کی رہائی کا مطالبہ
کوئٹہ(انتخاب نیوز) حق دوکمیٹی اجلاس ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر کی رہائی،مقدمات ختم کرنے کیلئے جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ ، نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالکبیر شاکر ،زاہدا ختر بلوچ ،کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کی رہائی کیلئے جماعت اسلامی احتجاجی ،قانونی جدوجہد جاری رکھے گی مولاناہدایت الرحمان بلوچ کو جرم بے گناہی میں گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات بنائے گیے ہیں جماعت اسلامی حق دو تحریک کے پشت پر ہے انشاء اللہ قائدین کی رہائی ،مقدمات ختم اور حق دو تحریک کے مطالبات منوانے کیلئے جماعت اسلامی صوبائی وقومی سطح پر احتجاج جاری رکھے گی احتجاجی ریلیاں ،مظاہرے اورجلسے واحتجاج ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے حق دوکمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں اب تک کے فیصلے واقدامات کی رپورٹ آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کو رہا نہ کیا گیا تواحتجاجی تحریک کو وسعت دیکر بلوچستان سمیت ملک بھر میں دھرنے ،جلسے واحتجاج ہوں گے عوام دشمن حق وسچ کی آوازدبانے کی ناکام کوشش وسازش کر رہے ہیں


