نوازشریف ایٹمی دھماکے کرنے کے سخت خلاف تھے‘فیاض الحسن چوہان

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ کے مصداق ہے۔اپنے بیان میں وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل شریف کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ کے مصداق ہے،ساری دنیا جانتی ہے کہ نوازشریف ایٹمی دھماکے کرنے کے سخت خلاف تھے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کا ایٹم بم اتفاق فاونڈری میں تیار ہوا ہے تو پھر قوم آل شریف کو کریڈٹ دینے کو تیارہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں