عمران خان ایٹمی اثاثے فروخت اور پاکستان میں صدارتی نظام لانا چاہتے تھے،حمداللہ
خضدار (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما، پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان حافظ حمداللہ نے کہاکہ موجودہ مہنگائی عمران خان کی غلط پالیسیوں اور آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کا نتیجہ ہے، اگر پی ڈی ایم کی حکومت نہ آتی تو یہ ملک سری لنکا بن جاتا اور معیشت زمین بوس ہوکر رہتی جبکہ ملک ٹوٹنے کی خطرات بھی منڈلانے لگے تھے اور یہ اطلاعات بھی ہیکہ عمران خان مبینہ طور پر پاکستان کے ایٹمی اثاثے فروخت کرنے کاارادہ کرچکاتھا، اسی طرح انہوں نے بیس سال تک حکومت کرنے بھی پلان کر رہا تھا اس منصوبے کے تحت انہیں، چیف جسٹس، آرمی چیف اور الیکشن کمیشن اپنی مرضی کا لاناتھا اور پھر پارلیمانی نظام کاخاتمہ کرکے صدارتی نظام لاگو کرنے کا ان کا ارادہ تھا لیکن پی ڈی ایم نے ان کے تمام منصوبے خاک میں ملادی، ملک کے اثوں کو بچایا اور معیشت کو مزید غیر مستحکم ہونے سے روک دیا، آج اگر دن بدن مہنگائی بڑھتی جارہی ہے تو اس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط پر کئے گئے معاہدے ہیں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے عمران خان نے جو معاہدے کئے تھے اگر ہم اس سے روگردانی کرتے تو ریاست کا نقصان ہوتا ہم نے ریاست کو بچانے کیلیے اپنی سیاست کو داؤ پر لگادیا اور اب ہمیں یہ یقین ہے کہ الیکشن میں اس مہنگائی کی وجہ سے ہمیں ووٹ کم ملیں گے


