گیس لائن منصوبہ، ایران نے تاخیر پرپاکستان کو 18ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ ایک نئی پیشرفت میں ایران نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ فروری تا مارچ 2024 تک اپنی سرزمین پر ایران پاکستان (آئی پی) گیس لائن منصوبے کا ایک حصہ تعمیر کرے اور اگر یہ ناکام ہو جاتا ہے تو 18 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرے۔ تہران کے حکام نے تقریباً تین ہفتے قبل دورہ کرنے والے پاکستانی حکام کے وفد کو اس سے آگاہ کیا تھا۔
Load/Hide Comments


