پشاور خودکش حملہ، بارودی مواد گاڑی سے پولیس لائنز منتقل کیے جانے کا خدشہ
پشاور (انتخاب نیوز) پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں بارودی مواد مبینہ طور پر گاڑی سے پولیس لائنز منتقل کیے جانے کا خدشہ ہے۔ تحقیقاتی ٹیموں نے پولیس لائنز گیٹ اور خیبر روڈ کی ویڈیوز کا جائزہ لیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 140 افراد پولیس لائنز میں داخل ہوئے۔ پولیس کے مطابق پولیس لائنز کے بیرک میں موجود تمام افراد کی پرو فائلنگ بھی کی جارہی ہے۔ دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ علاقے میں سکیورٹی لیپس ہوا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں، دھماکے میں ممکنہ طور پر 10سے 12 کلوبارودی مواد استعمال کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کے سہولت کاروں کا بھی پتا لگا رہے ہیں، جلد جے آئی ٹی میں سب کچھ واضح ہوجائے گا۔
Load/Hide Comments


