کوئٹہ میں تجاوزات کے نام پر غریبوں کا کاروبار خراب کیا جارہا ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے تجاوزات کے نام پر تاجروں ، دکانداروں کے تنگ کرنے ،ان کی تضحیک وتذلیل کرنے کے عوام دشمن اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر کے بلدیہ پلازہ ایریا ، باچا خان چوک ، لیاقت بازار ، منی مارکیٹ ودیگر علاقوں میں تجاوزات کا خاتمے کے نام پر غریب تھڑے والوں ، دکانداروں ، تاجروں سے لاکھوں روپے کے سامنالیجانے ، ان کے ساتھ بداخلاقی پر مبنی رویہ اختیار کرنے ، گالم گلوچ کرنے جیسے اقدام پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔ کیونکہ اس قسم کے عوام دشمن اقدامات کا مقصد غریب عوام کو تنگ کرکے ان سے بھتہ وصول کرنے ، رشوت کے ذریعے پیسے بٹورنے ، سامان ضبط کرکے انہیںبھاری نقصان پہنچانا ہے کیونکہ شدید مہنگائی ، بیروزگاری کے باعث پہلے ہی غریب دکانداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس سلسلے میں پارٹی وفد نے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ سے ملاقات کرکے انہیں دکانداروں ، تاجروں کے مسائل اور مجسٹریٹ کے غیر آئینی ، غیر قانونی اقدام سے بھی آگاہ کیا ۔ جس پر ایڈمنسٹریز نے یقین دہانی کرائی کہ ہماری جانب سے کوئی ایسا قدام نہیں اٹھایا جائیگا البتہ دوکاندار تجاوزات کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں