پاکستان کو کمزور کرنیوالوں کے بازو توڑ دینگے, یعقوب ناصر

لورالائی: مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے پشاور پولیس لائن جامع مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں میں نوے کے قریب پولیس فورس آفیسران اور عام نمازیوں کی شہادت اور ایک سو پچاس کو زخمی کرنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بزدلانہ حملے کی شدید مزمت کرتاہوں اس وقت ملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے اللہ ہمارے دشمنوں کو نیست ونابود کرے پاکستان کو کمزور کرنیوالوں کے بازوں توڑ دینگ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن سن لیں کہ انکے ناپاک عزائم کے کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے دہشت گرد حکومت اور پولیس کے حوصلوں کو کسی صورت شکست نہیں دے سکتے حکومت کی رٹ ہر قیمت پر برقرار رہے گی دہشت گرد اسلام اور ملک کے مشترکہ دشمن ہیں شکست انکا مقدر ہے پاکستان کو بہت جلد مٹھی بھر دہشت گردوں سے پاک کر کے عوام اور ملک کو محفوظ بنا کر دم لینگے انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ دہشت گرد پولیس لائن جیسے حساس مقام تک کیسے پہنچا اسکی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے دہشت گرد کیریاست پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ملک کو موجودہ حکومت ہر طرع کی دہشت گردی سے پاک کرنے کا پختہ عزم رکھتی ہے بزدلانہ حملے کی ٹی ٹی پی نے زمہ داری قبول کی ہے لیکن حکومت ہر طرع کے چیلجن کو قبول کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہے لیکن ہم اسلام کے مقدس نام پرہونے والے دہشت گردی کی کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے اسلام اور پاکستان کے مشترکہ دشمنوں کو جلد ملیا میٹ کردینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں