لسبیلہ، تعلیمی اداروں میں نشہ آوار اشیاء کے استعمال پر پابندی عائد

اوتھل (مانیٹرنگ ڈیسک) لسبیلہ کے تعلیمی سربراہ نے لسبیلہ کے تعلیمی اداروں میں نشہ آوار اشیاء گٹکا، ماواہ،جے ایم،پان کے استعمال پر پابندی عائد کردی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو اس پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد کسی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ لسبیلہ کی میٹنگ میں کئے گئے فیصلے کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ عمران الحسینی ایوبی نے ضلع کے تمام بوائز/گرلز اسکولوں کے سربراہان کومراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام اسکولوں میں نشہ آوار اشیاء گٹکا، پان،مین پوری،جے ایم وغیرہ کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسکولوں کے سربراہان کو اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔عوامی حلقوں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں