ایف بی آر افسران کو مزید مراعات دینے کا فیصلہ، کامن پول فنڈ قائم کیا جائیگا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران کو مزید مراعات دینے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کیلئے کامن پول فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق پی او ایس فیس، سروس چارجز، گرانٹس، منافع کے فنڈز ذاتی فلاح پر خرچ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کو ہیڈ کوارٹر سپورٹ الاو¿نس کے نام پر ماہانہ 40 ہزار روپے تک الاو¿نس ملے گا جبکہ عارضی رہائش کیلئے 30 لاکھ روپے تک کا سامان خریدنے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سینئر افسران کو رہائش گاہ کا ماہانہ 3 لاکھ تک کرایہ بھی دیا جائے گا جبکہ ہاﺅس رینٹ سبسڈی، فیول سبسڈی، بچوں کی تعلیم کیلئے اسکالر شپ بھی ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں