واشنگٹن یوکرین کیلئے 2.2 ارب ڈالر کا فوجی امدادی پیکج تیار کررہا ہے، امریکی حکام
واشنگٹن (انتخاب نیوز) امریکہ پہلی بار یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے اور جب کہ یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل نے اگلے جمعے کو یوکرین اور یورپی یونین کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کیف میں منعقد ہونے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب دوسری طرف روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بیلا روس کے ساتھ مشترکہ فوجی تربیتی مراکز قائم کرنے کے لیے مذاکرات کرے گی۔دو باخبر امریکی حکام کے حوالے سے بتایاگیا کہ امریکا یوکرین کے لیے 2.2 ارب ڈالر کا فوجی امدادی پیکج تیار کر رہا ہے۔دونوں عہدیداروں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ کیف کو امریکی فوجی امداد میں پہلی بار گولہ بارود اور دیگر ہتھیاروں کے علاوہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہوں گے۔
Load/Hide Comments


