بھارت، عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے 14 افراد ہلاک

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ایک کثیرالمنزلہ عمارت کے اندرآگ لگنے سے 10 خواتین اور تین بچوں سمیت کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق آگ اس وقت لگی جب ریاست کے دھنباد علاقے کی عمارت میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی۔ انہوں نے کہ تقریبا ایک درجن زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ عمارت میں پھنسے افراد کی تلاشی کی کارروائی بھی مکمل کر کے آگ بجھانے اور بچاﺅ کی کارروائیاں ختم کردی گئی ہیں۔ گزشتہ چار دنوں میں اسی علاقے میں آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ ہفتے کے روز ایک نجی کلینک کے اندر آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں