ہمارے بچوں کے سر سے باپ کا سایہ مت چھینو، صوابی میں پولیس اہلکاروں کا احتجاج

صوابی (انتخاب نیوز) صوابی کی تاریخ میں پہلی دفعہ پولیس سراپا احتجاج بن گئی۔ جونئر رینک کے پولیس اہلکاروں نے پشاور دھماکے کے خلاف صوابی امن چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ پولیس مظاہرین نے کہا کہ ہم نامعلوم ہاتھوں مارے جارہے ہیں۔پشاور پولیس لائن دھماکے میں 110 پولیس شہید 157 زخمی ہوئے۔پختونخواہ میں آمن کی فضاءقائم کیا جائے۔ پولیس کے والدین اور بچوں پر رحم کیا جائے۔مظاہرین نے کہا کہ پولیس کی نسل کشی بند کی جائے۔ ہمارے بچوں کے سر سے باپ کا سایہ مت چھینو، پولیس کے بچوں کو یتیم مت کرو۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پشاور پولیس دھماکے کی آزادانہ تحقیقات کی جائے۔خیبرپختونخوا میں امن کی فضاءقائم کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں