لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

لسبیلہ (انتخاب نیوز)لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4. 3 گہرائی 41 کلومیٹر ریکارڈکی گئی،زلزلے کا مرکز بیلہ سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا ۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں