قلات میں مسلح افراد نے سنگ مرمر سے لوڈ ٹرک جلا دیا، پنجگور پولیس نے چوری کی گئی گاڑی برآمد کرلی

قلات، پنجگور (انتخاب نیوز) قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے منگچر بازار کی حدود میں سنگ مرمر سے لوڈ ٹرک کو آگ لگا دی۔ اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزمان سنگ مرمر سے لوڈ ٹرک کو آگ لگانے کے بعد فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں پنجگور کے پھل آباد پروم میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر ایرانی تیل سے لوڈ گاڑی چھین کر فرار ہوگئے، لیویز اور پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کو برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق لیویز فورس صابر گچکی اور پولیس کے ڈی ایس پی سٹی امام بخش اور دیگر کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے پھل آباد سے چھینی گئی ایرانی ساختہ دوہزار گاڑی کو لوڈ سمیت برآمد کرلیا گیا۔ پنجگور میں جیرک بارڈر پر تیل لوڈ کر دوہزار گاڑی پنجگور آرہا تھا کہ انہیں مسلح افراد نے راستے میں گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوئے اطلاع ملنے پر پولیس و لیویز فورس نے مشترکہ کاروئی کرتے ہوئے انہیں شورِچھڑائی کے مقام پر برآمد کرلیا لیویز ذرائع کے مطابق گاڑی لین دین کے مسلہ پر ایک فریق نے اپنے قبضے میں لیا تھا جبکہ دوسرے فریق نے گاڑی چھینے کی رپورٹ درج کی تھی تاہم لیویز فورس اور پولیس نے شور کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ھے جبکہ لیویز فورس نے دوسرے فریق کے گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ھے۔ لیویز ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان لین دین کا تنازعہ چل رہا ھے اور یہ واقعہ لین دین کا شاخسانہ ھے اس سلسلے میں مذید تفتیش کی جارہی ھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں