کوئٹہ میں پی ایس ایل کا نمائشی میچ، 20 روپے کا ٹکٹ 5 سو میں فروخت ہونے لگا
کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کو ئٹہ گلیڈی ایٹراور پشاور زلمی کے ما بین ہو نے والے نما ئشی میچ کے ٹکٹس کے لئے بنا ئے گئے پا نچ پوائٹس پر زبردست رش کا سماں، تا ہم نو جوانوں نے ٹکٹس نہ ملنے،اقربا پروری کی کی شکا یا ت کے انبار لگا دئیے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز خبر رساں ادارے آئی این پی نے مختلف میچ ٹکٹس کے خواہش مند نوجوانوں عاقب احمد،محمد سلیم،شاہ فہد خان و دیگر سے با ت کی تو انہوں نے کہا کہ ان کے لئے ٹکٹس کا حصول جو ئے شیر لا نے کے متا رد بن چکا ہے وہ جس بھی پوائنٹس کا رخ کر تے ہیں وہاں انہیں ٹکسٹس نہ ہو نے اور دورے پوائنٹ جا نے کا مشورہ دیا جا تا ہے وہ ایوب اسٹیڈیم اور مختلف پوائنٹس کے بعد مقامی شاپنگ ہال میں میچ ٹکٹس خریدنے پہنچے تو یہاں بھی انہیں ٹکٹس نہ ہو نے با رے بتا یا جا رہا ہے انہوں نے ٹکٹس کی خرید و فروخت میں اقربا پروری اور بلیک کر نے کی بھی شکا یا ت کی اور بتا یا کہ کو ئٹہ میں لگا ئے گئے بڑے بڑے سائن بورڈ زپر میچ کا ٹکٹس کی قیمت 20روپے لکھی گئی ہے مگر ایسا نہیں ہم پا نچ سو روپے تک دینے کو تیار ہیں مگر میچ ٹکٹس نہیں مل پا رہے ہما ری بھی خوائش ہے کہ ہم پی ایس ایل کی دونو ٹیموں کا میچ دیکھے مگر ایسا ہو تا دکھا ئی نہیں دیتا دوسری جا نب کو ئٹہ میں ہو نے والے نما ئشی میچ کی تیا ریاں بھی عروج پر پہنچ چکی ہے نا صرف شہر میں کھیلاڑیوں کے پوسٹرز لگا دئیے گئے ہیں بلکہ اسٹیڈیم اور مختلف شاہرا ہوں کی تزئین بھی کی جا رہی ہے۔ یا د رہے صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں پہلی با ر پی ایس ایل کھیلنے والی دو ٹیمیں ایک نما ئشی میچ میں مد مقابل ہوں گی جن کا میچ 5فروری کو نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم میں ہو گا جہاں قومی ٹیم کے کھیلاڑیوں سمیت سابق کرکٹ اسٹارز بھی جلوہ گر ہوں گے۔


