کوئٹہ ڈپو میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت نہیں، آل پاکستان آئل ٹینکرز

کوئٹہ (انتخاب نیوز) آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی داﺅد خان کرد، جنرل سیکرٹری رحیم گل کاکڑ ، نائب صدرٹکری محمد اسماعیل بنگلزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ ڈپو میں ڈیزل و پیٹرول وافر مقدار میں موجود ہے، گزشتہ دنوں ایک نیوز چینل سے غلط پٹی پہ بیان چلایا گیا کہ کوئٹہ کے ڈپو میں پیٹرول و ڈیزل کی قلت ہے،لہٰذا کوئٹہ ڈپو میں پیٹرول و ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے اگر کسی چینل کو کوئی غلط اطلاع دے تو چینل والے کو چاہئے کہ کوئٹہ ڈپو انچارج سے معلومات حاصل کریں ،آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن غلط بیان چلانے پر معزرت کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں