کے پی پولیس نے تخریب کاری کیخلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر لڑائی لڑی، آرمی چیف

پشاور (انتخاب نیوز) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم بطور قوم متحد ہوکر تخریب کاری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ خیبر پختونخوا پولیس پاکستان کی بہادر پولیس ہے، کے پی پولیس نے تخریب کاری کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر لڑائی لڑی۔ آرمی چیف نے پولیس افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی، تخریب کاری کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی جرا¿ت اور خدمات کو سراہا اور جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں