پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلباءپر حملے کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے، پی ایس او

کوئٹہ: پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلباءپر حملے کرنیوالوں عناصر کو گرفتار کیا جائے ۔ مسلح عناصر طلباءتنظیم کی شکل میں ہمیشہ پشتون بلوچ صوبے کے طلباءپر حملہ آور ہوئے ہیں لیکن افسوس کہ پنجاب حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور یونیورسٹی انتظامیہ ان مسلح عناصر کیخلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کرسکتی ، پشتونخوا ایس او اس افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ، ثقافت آرگنائزر طیب خان ،ڈپٹی آرگنائزرز بشیر افغان ، ہارون موسیٰ خیل ، ڈاکٹر دلبر ازل ، امین اچکزئی ، شریف دومڑ ، زبیر ترین ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، خوشحال خان کاکڑ، سید وہاب آغا ، ایاز شیرانی ، صدیق مندوخیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا ایس او نے ہمیشہ صوبے اور ملک کے تعلیمی اداروں میں تمام طلباءکے آئینی ، جمہوری ، تعلیمی حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور ایسے عناصر کی نشاندہی کرتی آرہی ہے جومذہبی انتہاد پسندی ، جنونیت کے نام پر طلباءکو گمراہ کرنے اور ان پر تشدد کرکے انہیں زخمی کرنے کے تعلیم دشمن ، طلباءدشمن جرائم کے ہمیشہ سے مرتکب ہوتے آرہے ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فی الفور ملوث افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں