نیویارک سے واپس آنے والا بیوروکریٹ کراچی کی خدمت کیلئے پرجوش

کراچی (انتخاب نیوز) کون سوچ سکتا تھا کہ کوئی گلوکار اسسٹنٹ کمشنر بنے گا؟ حازم بنگوار کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے انتظامی امور کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔ 30 سالہ افسر ایک امیر پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں جن کی ماں عراقی نژاد اور والد پولیس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بالکل مختلف ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ بنگوار کے بارے میں مزید جاننے کے خواہشمند ہیں۔ بنگوار 30 دسمبر 1993ءکو کراچی میں پیدا ہوئے پھر نیویارک چلے گئے جہاں انہوں نے مڈ ووڈ ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ بنگوار نے AIU لندن سے فیشن ڈیزائن اور مارکیٹنگ میں اپنی پہلی ڈگری مکمل کی اور بعد میں لندن سے یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی دوسری ڈگری حاصل کی۔ 2013ءمیں حازم نے اپنا پہلا مکس ٹیپ انٹر سکوپ ریکارڈز ”ون مین آرمی“ کے تحت جاری کیا۔ جیسی جے، فیوچر، سیارا، جوئلز، ٹی پین، جیسن ڈیرولو اور نکی میناج جیسے فنکاروں کے لیے لکھنے کے بعد، بنگوار کو ینگ منی انٹرٹینمنٹ کے تحت ڈوین مائیکل کارٹر، جونیئر نے بطور گلوکار، گیت لکھنے کی پیشکش کی تھی۔ نومبر 2019ءمیں بنگوار نے اپنا پہلا سنگل ”حرم“ جاری کیا، جس نے جنوبی کوریا، ہنگری، مصر اور بھارت میں کافی مقبولیت حاصل کی۔ اس کارنامے کے بعد وہ انگلش گانے کے ساتھ بین الاقوامی چارٹ پر پہنچنے والے پہلے پاکستانی گلوکار بن گئے۔ ماہر گلوکار نے ہالی ووڈ کے بڑے میوزک ایوارڈز میں بھی شرکت کی۔ پاکستان واپسی پر بنگوار نے SPSC امتحان میں کوالیفائی کیا اور PMS آفیسر کے طور پر جگہ حاصل کی۔ وہ اس وقت کراچی سینٹرل کے اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نیویارک سے واپس آنے والا بیوروکریٹ کراچی کی خدمت کے لیے پرجوش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں