صوابی بڑی تباہی سے بچ گیا، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوابی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا، پولیس مقابلے میں دو تخریب کاروں ہلاک اور چار گرفتار ہوگئے، ایک ہلاک تخریب کار کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔ڈی پی او صوابی نجم کے مطابق صوابی ہنڈ میں تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن ہوا جس میں تخریب کاروں نے پولیس پارٹی پر دستی بموں اور اسلحہ سے فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ میں انتہائی مطلوب دو تخریب کارہلاک ہوگئے اور چار کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈی آئی جی محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ ہلاک تخریب کاروں میں کمانڈر اظہار عرف شیراز عرف عبداللہ اور زینت ثاقب شامل ہیں۔تخریب کاروں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے ان میں 5 کلو گرام بارود، 9 دستی بم ، 18 الیکٹرک ڈیونیٹر شامل ہیں۔ڈی آئی جی کے مطابق ان میں 2 کلاشنکوف اور تخریب کاری کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے دیگر آلات بھی شامل ہیں، ہلاک تخریب کار اظہار کے سر کی قمیت 20 لاکھ روپے مقرر تھی، تخریب کاراظہارتخریب کاری کے چھ سے زیادہ مقدمات میں مطلوب تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں