خیرپور، بچیوں سے زیادتی اورخواتین کی قابل اعتراض وڈیوز بنانیوالا ملزم گرفتار
خیرپور (مانیٹرنگ ڈیسک ) خیرپور میں بچیوں سے زیادتی اور خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز کے کیس میں گرفتار ملزم غلام مہرانی کو 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم غلام مہرانی کو پولیس نے سول جج کوٹ ڈیجی کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم غلام مہرانی کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ چند روز قبل پولیس نے مجھے پکڑا تھا اور 50 ہزار روپے لیکر چھوڑ دیا تھا، پولیس نے میرا موبائل فون بھی لیا تھا، جب پیسے لیکر چھوڑا تو موبائل فون واپس کردیا۔ ملزم کا کہناتھاکہ چند بلیک میلرز مجھ سے 10 لاکھ روپے مانگ رہے تھے، نہ دینے پر وڈیوز شیئر کی گئیں۔ خیال رہے کہ چند روز قبل ملزم کی معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گزشتہ روز مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔


