گوجرانوالہ، ڈاکوﺅں نے باوردی اہلکاروں کو لوٹ لیا، نقدی اور اسلحہ چھین کر فرار

گوجرانوالہ (انتخاب نیوز) گوجرانوالہ میں 2 مختلف واقعات میں ڈاکوو¿ں نے باوردی اور مسلح پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا۔ اسپیشل کرائم سین یونٹ کی وین کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے روکا اور اہلکاروں سے اسلحہ اور نقدرقم چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکو وین میں سوارپولیس اہلکاروں سے اسلحہ اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے، کرائم سین یونٹ کی وین کے ساتھ واردات کا واقعہ تھانہ فیروز والا میں پیش آیا۔ دوسرے واقعے میں تھانا صدر کے قریب موٹرسائیکل سوار نے پولیس کانسٹیبل سے پستول اور نقدی چھین لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں وارداتوں کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں