پارلےمنٹ کے دونوں اےوانوں کے اجلاس پےر کو ہوں گے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پارلےمنٹ کے دونوں اےوانوں کے اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ( پےر کو ) دوبارہ شروع ہوں گے ۔ ملک کی موجودہ صورتحال پر بحث کی جائے گی ۔ سےنےٹ کا اجلاس سہ پہر تےن بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے پانچ بجے طلب کےا گےا ہے ۔ سےنےٹ کے اجلاس کی کارروائی کے دوران ارکان کے پرائےوےٹ پارلےمانی بزنس کو نمٹاےا جائے گا ۔ اس مقصد کے لےے 20 نکاتی اےجنڈا جاری کےا گےا ہے جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس مےں معمول کی کارروائی ہو گی قومی اسمبلی کے اجلاس کے لےے دس نکاتی اےجنڈا جاری کےا گےا ہے دونوں اےوانوں مےں قانون سازی کے حوالے سے مختلف بلز پےش کئے جائےں گے جبکہ قومی اسمبلی مےں اسلام آباد مےں جرائم کی شرح مےں اضافے کا معاملہ بھی اٹھے گا اس حوالے سے جے ےو آئی کے رکن عالےہ کامران کے توجہ دلا¶ نوٹس کے ضمن مےں متعلقہ وزےر کی جانب سے بےان دےا جائے گا ۔ دونوں اےوانوں مےں سانحہ پولےس لائنز پشاور پر بحث کروائی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں