پی ٹی آئی کے مستعفی 81 اراکین بدستور پارلیمنٹ لاجز میں قابض
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے مستعفی 81 اراکین قومی اسمبلی نوٹس کے باوجود بدستور پارلیمنٹ لاجز میں قابض ہیں، آپریشن کا دوسرا مرحلہ (آج)پیر سے شروع ہوگا ۔ذرائع کے مطابق 23 جنوری کو 100 سے زائداراکین اسمبلی کو7 روز میں لاجز خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم نوٹس کے باوجود 81 اراکین نے رہائش گاہیں خالی نہیں کیں۔دوسری جانب حکومت نے پیرکو انتظامیہ کے ذریعے مستعفی اراکین سے لاجز خالی کروانےکا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کےاستعفوں کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ لاجز کے کمروں پر قابض پی ٹی آئی ارکان سے کمرے خالی کرانے کا سلسلہ شروع گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا ۔گزشتہ ہفتے سی ڈی اے کی کارروائی میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کے کمرے کا تالا توڑ کر سامان باہر نکال دیا گیا، 8 ارکان نے اپنے کمروں کی چابیاں انتظامیہ کے حوالے کردیں جبکہ بعض نے مہلت لے لی۔


