وزیر اعظم شہباز شریف سے کل جماعتی حریت رہنماﺅں کی ملاقات

مظفر آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہیں گے،میں نے بذاتِ خود دنیا کے ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا،ہمیں قومی مفاد کیلئے سیاسی وابستگیوں کو بھ±لا کر ایک ہونا ہوگا،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہے،اگر ہم اسی طرح قومی ایشوز پر اتحاد قائم رکھیں تو کشمیر کی آزادی دور نہیں،ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،کل جماعتی حریت کانفرنس کے راہنماو¿ں نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی 5 فروری، یومِ یکجہتیِ کشمیر پر کشمیریوں کے مابین موجودگی کو کشمیر کاز کیلئے انتہائی خوش آئند قرار دیا اور وزیرِ اعظم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا،وفد نے وزیرِ اعظم کو اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی میں ہندوستان کی ظلم و جبر کی داستان کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے اور کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے پر خراجِ تحسین پیش کیا. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کے موجودہ دورے کو ان کی کشمیر کاز کیلئے ذاتی دلچسپی کا عکاس قرار دیا،ملاقات میں اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمود احمد ساغر، الطاف حسین وانی، محمد حسین خطیب، فیض احمد نقش بندی، سید یوسف نسیم اور منظور احمد الیاس ضیاءحسین کی شرکت. اسکے علاوہ وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق، رانا تنویر حسین، مریم اورنگزیب، مرتضی جاوید عباسی اور مشیرِ وزیرِ اعظم قمر الزماں کائرہ نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں