پنجگور میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند، صارفین سمیت طلبہ بھی پریشان، بحالی کا مطالبہ

پنجگور (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی مکران ڈویژن کے جنرل سیکرٹری آغا شاہ حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے پنجگور کے شہری سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 34 اضلاع میں پنجگور واحد ضلع ہے کہ جہاں لوگوں سے جدید دور کی سہولیات چھین لی گئی ہیں۔ پنجگور کے مظلوم طلباءو طالبات اور عام عوام کے مطالبات منظور کرکے انٹرنیٹ سروس بحال کریں۔ حکومت پاکستان اور اعلیٰ اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجگور میں موبائل انٹرنیٹ سروس جلد از جلد بحال کیا جائے۔ آس جدید دور میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے سہولتوں سے یکسر محروم ہیں۔ پنجگور کے زیادہ تر لوگ خلیجی ممالک میں کام کرتے ہیں اور عوام اپنے پیاروں سے وائس نوٹس کے ذریعے بات نہیں کرسکتے غریب عوام موبائل انٹرنیٹ کے سستے پیکج سے اپنی عزیز واقارب سے حال احوال کرتے ہیں اسی طرح جدید ٹکنالوجی کے اس دور میں طلباءاپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے خاطر انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے طلباءبھی شدید مشکلات کا شکار ہیں اور تجارت اور صحافت کے شعبے سے منسلک لوگ بھی موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں