نیپال کے پاکستان میں سفیر ٹپاس ادیکاری اور انکی اہلیہ کا ہنگلاج ماتا مندر کا تفصیلی دورہ
حب (انتخاب نیوز) سینیٹر دھنیش کمار پلیانی نے ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میںا نتہائی مصروف گزارا،سینیٹر دھنیش کمار پلیانی نے نیپال کے پاکستان میں سفیر ٹپاس ادیکاری اورانکی اہلیہ کو ہنگلاج ماتا مندر کا تفصیلی دورہ کرایا،جہاں انکا اقلیتی برادری کی جانب سے پرجوش استقبال بھی کیا گیا،سینیٹر دھنیشن کمار پلیانی سمیت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے مہمان سفیر کے ہمراہ چندر گپت کی 400 سے زائد سیڑھیاں چڑھ کر ناریل چڑھایا اور منت بھی مانگی،سفیری جوڑے کو سینیٹر دھنیش کمار پلیانی نے مذہبی عبادت کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور ہنگلاج ماتا مندر کا دورہ بھی کروایا سفیری جوڑے نے چڑھاوا بھی چڑھایا اور ہاون سمیت دیگر پوجا پاٹ کر کے اپنی مذہبی رسومات احسن طریقے سے سرانجام دیں سینیٹر دھنیشن کمار پلیانی کی جانب سے مہمان سفیر کو ظہرانہ بھی دیا گیا بعدازاں سینیٹر دھنیشن کمار پلیانی نے ایس ایس پی لسبیلہ اسرار احمد عمرانی سے بھی ملاقات کی ملاقات کے بعد ایس ایس پی لسبیلہ اسرار احمد عمرانی اور سینیٹر دھنیشن کمار پلیانی نے اوتھل میں ڈرائیونگ لائسنس آفس کا بھی دورہ کیا اور فردا فردا اپنا ڈرائیونگ لائسنس کا بھی اجرائکرنے کے لئے انچارج ٹریفک ڈرائیونگ لائسنس سیکشن حنیف رونجھو سے تفصیلات بھی طلب کیں دریں اثنا ئسینیٹر دھنیشن کمار پلیانی نے حب پہنچ کر حب میں کاروباری و سماجی شخصیت ودیش کمار کی دادی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی بھی کی۔


