ترکی اور شام کی مدد کیلئے عالمی سطح پر کوششیں، یورپی یونین نے کارروائیاں شروع کردیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکی اور شام کی مدد کے لیے عالمی سطح پر کوششیں تیز کر دی گئیں اس ضمن میں وائٹ ہاو¿س نے کہا کہ اس نے ترک حکام سے رابطہ قائم کیا ہے اور ہر طرح کی مدد کی پیشکش کی ہے۔فوجی اتحاد نیٹو نے کہا کہ وہ اپنے رکن ملک ترکی میں متاثرین کی مدد کے لیے متحرک ہو چکا ہے۔یورپی یونین نے ترکی اور شام کی مدد کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔شام کے فلاحی ادارے وائٹ ہیلمٹس نے کہا کہ ملک میں امدادی سرگرمیوں کے لیے عالمی مدد کی فوری طور پر ضرورت ہے۔نیدر لینڈز کے وزیر اعظم مارک روتہ نے اعلان کیا ہے کہ ڈچ امدادی ٹیمیں ترکی اور شام میں متاثرین کی مدد کے لیے جلد پہنچ جائیں گی۔انھوں نے ٹوئٹر پر پیغام میں ترک صدر سے ہمدردی ظاہر کی اور کہا کہ ہم اس سنگین قدرتی آفت کے تمام متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ادھر یونان کے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بھی متاثرین کے لیے فوراً وسائل روانہ کر رہے ہیں۔سربیا اور سویڈن کے رہنماو¿ں نے بھی زلزلے سے تباہ ہونے والے علاقوں تک مدد اور امدادی سامان بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کہاکہ برطانیہ ہر طرح سے مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے کہا کہ ان کا ملک ’ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں