افضل مروت کی جانب سے موجودہ تحریک انصاف قیادت کیساتھ کام نہ کرنے کا اعلان

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پانی تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملنے سے آج بھی انکار کر دیا، تفصیلات کے مطابق افضل مروت عمران خان سے ملاقات کیلئے آج پھر اڈیالہ جیل پہنچے لیکن انہیں ملاقات سے روک دیا گیا۔ افضل مروت نے ملاقات میں رکاوٹ کا الزام شبلی فراز اور عمر ایوب پر عائد کر دیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عہدے سے مزید کوئی دلچسپی نہیں، عمر ایوب اور شبلی فراز کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پی اے سی کے چیئرمین کیلئے شیر وقاص اکرم کو منتخب کیا تھا جس کی منظوری عمران خان نے دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں