این اے 265 ضمنی انتخاب، حاجی لشکری کی اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف الیکشن کمشنر کو درخواستیں ارسال

کوئٹہ (آن لائن) سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد کو الگ الگ درخواستیں ارسال کردیں جن میں موقف اختیار کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک حلقے میں دوبارہ انتخابات نہیں ہوسکتے۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے وکیل ممتاز قانون دان ریاض احمد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ گزشتہ روز نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد کو الگ الگ درخواستیں ارسال کی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف زیر سماعت اپیل کے حتمی فیصلے تک الیکشن نہیں کرائے جاسکتے اور اگر فیصلہ سے قبل حلقہ میں انتخابات کرائے جاتے ہیں تو یہ توہین عدالت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں