تعلیمی اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کمپیوٹرز لیب بنائیں گے، ثنا بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءرکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے کہا ہے کہ خاران کے تمام تعلیمی اداروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم دینے کی سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے،پرائمری سے لے کر ماڈل ہائی اسکول تک کمپیوٹرز لیب کا قیام عمل میں لایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں ضلع بھر کے گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائی اسکولوں میں کمپیوٹرز تقسیم کرنے کے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوروز خان مسکانزئی ،ڈپٹی ڈی او عبدالخالق بلوچ اور فضل الرحمان ملنگزئی نے بھں خطاب کی ،جبکہ میونسپل کمیٹی کے کونسلر حاجی رضا ساسولی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سرخاران حاجی عطاءمحمد ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر میل طاہر احمد بھی موجود تھے،رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے کہا کہ طلباءاور طالبات کو اساتذہ ہی گلوبل سائنس اور دنیا کے ترقی کے حوالے سے تیار کرتا ہے ،ہر اسکول میں کمپیوٹرز اورطلباءاور طالبات کی سائنس و ٹیکنالوجی سے واقفیت انتہائی ضروری ہے،پرائمری کے تمام طلباءکو کمپیوٹرز کی رسائی حاصل ہونی چاہیئے،ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے کمپیوٹرز کی بنیادی تعلیم ضروری ہے،انہوں نے اسکول میں کمپوٹر لیب کو بہتر طور پر مینٹین رکھنے والے ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل کو ایک لیپ ٹاپ انعام دینے کا بھی اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ آٹھ اسکولوں کے لئے لائبریری کی بھی منظوری ہوچکی ہے اور بہت جلد کام شروع ہوگا تعلیمی اداروں میں جدید خطوط سے استوار کرنے کے ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم پی اے فنڈز سے ضلع بھر کے تمام بوائز اور گرلز ہائی سکولوں میں کمپیوٹرز فراہم کیے جارہے ہیں کیونکہ طلباءاور طالبات کو اس جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے جدید سہولیات سے استفادہ کرنا ہوگا اس سلسلے میں کمپیوٹرز کے فراہمی کے ساتھ ساتھ ملٹی میڈیا پروجیکٹ کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا انھوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں 20 کروڑ مختلف اسکولوں کے لیے مختص کیا گیا جس سے مزید کمرے چاردیواری اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جاسکیں اس کے علاوہ 80 لاکھ روپے اسکولوں میں سولرز پنکھے فراہم کی جائے گی خاران کے مستقبل کے حوالے سے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انھوں نے کہا کہ مختلف اسکولوں کو اپگریڈ کیا گیا ہے مزید اسکولوں کو اپ گریڈ کی جائے گی اس کے علاوہ خاران میں یونیورسٹی کا قیام بھی عمل لائیں گے اور ساتھ کیڈٹ کالج خاران کو اسی سال کلاسز کا اجراءکیا جائے گا کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتا ان تعلیمی اداروں کے قیام سے رخشان ڈویژن میں تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گا،اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہندو محلہ کی ہائیر سیکنڈری اسکول اپگریڈیشن کی نوٹیفکیشن کی کاپی بھی ہیڈ مسٹریس کے حوالے کیا،تقریب میں موجود تمام اسکولوں کے پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس نے اپنے اپنے اسکولوں کے مسائل بھی رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ کے سامنے پیش کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں