سوئی گیس کمپنی نے عدالتی احکامات نظر کردیے، کوئٹہ صارفین پر ہزاروں روپے جرمانے عائد

کوئٹہ: سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہائی کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا پوچھنے والا کوئی نہیں۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہائی کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔ہائی کورٹ کے حکم نامے کے باوجود بھی ماہ جنوری کے بلوں میں سلو میٹر چارجز ٹیمپر میٹر کے بہانے غریب عوام پر 15 ہزار روپے تک جرمانے لگا کر عوام کو لوٹنے لگا۔اہلیان کوئٹہ نے حکام بالا سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکام اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام پر رحم و کرم کرے۔بصورت دیگر اپنے حقوق کے لیے روڈوں پر نکلنے کے لیے مجبور ہونگے۔پھر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں