ہرنائی، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق

ہرنائی (نامہ نگار) ہرنائی کی سب تحصیل خوست میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن محمد سلمان جاں بحق ہوگیا۔ انسپکٹر یار جان بلوچ کی ٹیم نے لاش کو کان سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے سپرد کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں