کراچی میں 15 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاو¿ن میں 15 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا انکشاف۔ پولیس نے کیس داخل کرکے ملزم ساجد جوجو کو گرفتار کرلیا۔ چار ملزمان نے لڑکی کو نشہ آور چیز پلاکر اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس سرجن کی جانب سے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ۔ ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ میں اپنی دادی کے گھر سے نکلی تو ملزم ساجد جوجو نے روکا، اور ہاتھ پکڑ لیا، چلان چلانے پر ملزم نے میرے منہ پر ہاتھ رکھ دیا، ملزم کھینچتے ہوے دوسری گلی میں لے گیا جہاں دیگر چار لوگو رکشے کے ساتھ موجود تھے۔ سب ملکر مجھے زبردستی مواچھ گوٹھ لے گئے اور وہاں خالی مکان میں مجھ سے اجتماعی زیادتی کی ۔ زیادتی بعد ملزمان مجھے نیم بیہوشی کی حالت میں مجھے پھینک کر فرار ہوگئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں